Seo Services

کچھ کھلونے خریدنے تھے مجھے جا فقیرا! تجھے خدا پوچھے

کن اشاروں سے مدعا پوچھے
گونگا کوا گھڑے سے کیا پوچھے..

کچھ کھلونے خریدنے تھے  مجھے
جا  فقیرا!  تجھے  خدا  پوچھے...

اب میں دیوار ہونے والا ہوں
اب کوئی مجھ سے بے بہا پوچھے۔۔👌

ایک چھتری تو کھل نہیں پائی
کون بارش کی ابتلا پوچھے۔۔

دو برے لوگ پکا یارانہ
آئنہ، آئنے سے کیا پوچھے۔۔۔🔥

فرزاد علی زیرک
کچھ کھلونے خریدنے تھے مجھے جا فقیرا! تجھے خدا پوچھے  کچھ کھلونے خریدنے تھے  مجھے  جا  فقیرا!  تجھے  خدا  پوچھے Reviewed by Aamir Rana on اپریل 02, 2020 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.