Seo Services

تُو سمجھ دار اگر ہے تو یہی کافی ہے! تجھے کہتی ہے کہ"کیا ہے؟"مجھے "جی" بولتی ہے۔۔

تُو سمجھ دار اگر ہے تو یہی کافی ہے!
تجھے کہتی ہے کہ"کیا ہے؟"مجھے "جی" بولتی ہے

پھول چیخ اٹھتے ہیں پتیوں پہ نمی بولتی ہے
بیل کے پنجرے سے جب شاخ ہری بولتی ہے۔۔

میری وسعت میرے اظہار کے آڑے آئی
مجھ سمندر سے زیادہ تو ندی بولتی ہے۔۔۔🔥

میں تو چڑیا کو ہی بلبل کی جگہ لکھوں گا
کہ میرے گھر میں تو دن رات یہی بولتی ہے۔۔

دن میرا جاب کی بک بک میں گزر جاتا ہے
اور شب بھر یہ کلائی کی گھڑی بولتی ہے!

میں تو اس حسن پہ مرنے ہی لگا تھا یارو
پھر کسی نے یہ بتایا کہ پری بولتی ہے۔۔❤

اے کھِلے پھول کے شیدائی تجھے علم نہیں
کتنے ذو معنی طریقے سے کلی بولتی ہے۔۔👌

آنکھ والو یوں میری خاک تماشا نہ کرو
سننے والو یہ میری تیز روی بولتی ہے۔۔🔥

تُو سمجھ دار اگر ہے تو یہی کافی ہے!
تجھے کہتی ہے کہ"کیا ہے؟"مجھے "جی" بولتی ہے۔۔

راز احتشام
تُو سمجھ دار اگر ہے تو یہی کافی ہے! تجھے کہتی ہے کہ"کیا ہے؟"مجھے "جی" بولتی ہے۔۔  تُو سمجھ دار اگر ہے تو یہی کافی ہے!  تجھے کہتی ہے کہ"کیا ہے؟"مجھے "جی" بولتی ہے۔۔ Reviewed by Aamir Rana on مارچ 30, 2020 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.