Seo Services

ہم ایسے لوگ کہاں زندگی گزارتے ہیں بس اتنا سوچتے ہیں کل کلاں بچی رہے گی


نہیں رہے گا کہیں کچھ تو جاں بچی رہے گی
خدا کا شکر ہے جائے اماں بچی رہے گی
کسی نے ہاتھ پڑھا ہے مرا بتایا ہے
یہ اک لکیر جو ہے رائیگاں بچی رہے گی
زمین جانتی ہے عاجزی درون و بروں
اسے پتہ ہے تہہِ آسماں بچی رہے گی
بڑھاتے جاؤ ذخیرہ کرو اداسی کو
خرچ ہوئی تو بھلا پھر کہاں بچی رہے گی
ہم ایسے لوگ کہاں زندگی گزارتے ہیں
بس اتنا سوچتے ہیں کل کلاں بچی رہے گی
ذرا سی زیادہ ہمیں دے گیا محبت تُو
ہمارے پاس تو ساری میاں! بچی رہے گی ❤️
ذکی عاطف

ہم ایسے لوگ کہاں زندگی گزارتے ہیں بس اتنا سوچتے ہیں کل کلاں بچی رہے گی ہم ایسے لوگ کہاں زندگی گزارتے ہیں بس اتنا سوچتے ہیں کل کلاں بچی رہے گی Reviewed by Aamir Rana on مارچ 30, 2020 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.