Seo Services

اس لیے تُجھ سے ذرا فاصلہ رکھّا مرے دوست ڈھیل گھٹ جائے تو پھر ڈور گلا کاٹتی ہے


اُس کی خاموش روی اور تو کیا کاٹتی ہے
رات بھر بین پہ رکھتی ہے گلا کاٹتی ہے
اس لیے تُجھ سے ذرا فاصلہ رکھّا مرے دوست
ڈھیل گھٹ جائے تو پھر ڈور گلا کاٹتی ہے
صرف اتنا ہے،مری اُس سے رفاقت کا وجود
ایک دیوار ہے جو در کا خلا کاٹتی ہے
ہم قفس زاد کہاں جاتے ہیں پنجرے کے سوا
حَبس کو چھوڑ کے جائیں تو ہوا کاٹتی ہے
نیم تاریک سے ماحول میں وحشت کا وفور
پھر تِری پیاس بھی اندر سے گھڑا کاٹتی ہے

اس لیے تُجھ سے ذرا فاصلہ رکھّا مرے دوست ڈھیل گھٹ جائے تو پھر ڈور گلا کاٹتی ہے  اس لیے تُجھ سے ذرا فاصلہ رکھّا مرے دوست  ڈھیل گھٹ جائے تو پھر ڈور گلا کاٹتی ہے Reviewed by Aamir Rana on جولائی 15, 2019 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.