Seo Services

زندگی تیری امانت ہے مگر کیا کیجئے لوگ یہ بوجھ بھی تھک ہار کے رکھ دیتے ہیں


سب قرینے اُسی دلدار کے رکھ دیتے ہیں
ہم غزل میں بھی ہنر یار کے رکھ دیتے ہیں
شاید آ جائیں کبھی چشم ِخریدار میں ہم
جان و دل بیچ میں بازار کے رکھ دیتے ہیں
ذکر ِجاناں میں یہ دنیا کو کہاں لے آئے
لوگ کیوں مسٔلے بیکار کے رکھ دیتے ہیں
زندگی تیری امانت ہے مگر کیا کیجئے
لوگ یہ بوجھ بھی تھک ہار کے رکھ دیتے ہیں
ہم تو چاہت میں بھی غالب کے مُقلد ہیں فراز
جس پہ مرتے ہیں اسے مار کے رکھ دیتے ہیں

زندگی تیری امانت ہے مگر کیا کیجئے لوگ یہ بوجھ بھی تھک ہار کے رکھ دیتے ہیں زندگی تیری امانت ہے مگر کیا کیجئے لوگ یہ بوجھ بھی تھک ہار کے رکھ دیتے ہیں Reviewed by Aamir Rana on جون 13, 2019 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.