Seo Services

لفظ ریشوں کی طرح بُننا ہے شامل خون میں میرے پرکھوں کا ہنر قالین بافی ہے بھئی..


تول لیکن دیکھ مجھ میں نم اضافی ہے بھئی
اس کو منہا کر کے لکھ جو وزن صافی ہے بھئی..
میں اکیلا ڈھو رہا ہوں بوجھ دہرے ہجر کا
یہ ادھورے عشق کی پوری تلافی ہے بھئی..
لفظ ریشوں کی طرح بُننا ہے شامل خون میں
میرے پرکھوں کا ہنر قالین بافی ہے بھئی..
اس قدر رو جس قدر بنتا ہے غم کا اصل زر
سود تو ویسے بھی مذہب کے منافی ہے بھئی..
آدمی کے ساتھ کیا کرتی ہے کم بخت آگہی
آئینہ دیکھا ابھی توبہ! معافی ہے بھئی..
اتنی وحشت جذب کرتے سینکڑوں لگ جائیں گے
ہاں! اگر مجھ سا ہو تو اک آدھ کافی ہے بھئی..
وہ زیادہ سے زیادہ کیا کرے گا دیکھ لوں
تجرباتی قسم کی وعدہ خلافی ہے بھئی..

لفظ ریشوں کی طرح بُننا ہے شامل خون میں میرے پرکھوں کا ہنر قالین بافی ہے بھئی.. لفظ ریشوں کی طرح بُننا ہے شامل خون میں میرے پرکھوں کا ہنر قالین بافی ہے بھئی.. Reviewed by Aamir Rana on جون 21, 2018 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.