Seo Services

ہم سے پوچھ ناں شہروں میں کیا گزری ہے تُو نے ویرانے میں وحشت کی اور بس


تجھ کو سوچا تیری حسرت کی اور بس
ہم نے ساری عمر محبت کی اور بس
ہم سے پوچھ ناں شہروں میں کیا گزری ہے
تُو نے ویرانے میں وحشت کی اور بس
کس نے کیسے عمر گزاری تجھ کو کیا
تُو نے تو کچھ دیر رفاقت کی اور بس
دل نے آخری سانس تلک تاوان بھرا
آنکھوں نے اِک خواب کی نیّت کی اور بس
کون مجھے کیا سمجھا میثم مجھ کو کیا
میں نے تو ہر شخص کی عزت کی اور بس

ہم سے پوچھ ناں شہروں میں کیا گزری ہے تُو نے ویرانے میں وحشت کی اور بس ہم سے پوچھ ناں شہروں میں کیا گزری ہے تُو نے ویرانے میں وحشت کی اور بس Reviewed by Aamir Rana on جون 21, 2018 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.