Seo Services

تمام لوگوں نے جب دعا ختم کر لی تو میں نے ہاتھ اُٹھائے مجھے لگا تھا کہ بھیڑ ہے اتنی بھیڑ میں کیا نیا ملے گا؟..

نئے مسافر نئی زمینوں کی سمت جائیں خدا ملے گا
اگر نہیں بھی ملا تو مذہب کے نام پر مسئلہ ملے گا..🔥

تمام لوگوں نے جب دعا ختم کر لی تو میں نے ہاتھ اُٹھائے
مجھے لگا تھا کہ بھیڑ ہے اتنی بھیڑ میں کیا نیا ملے گا؟..

یہ تالیاں مارتے ہوئے لوگ مسخرے سے ابھی کہیں گے
ہمیں بھی اِس شور کے عوض بھائی جان کیا شکریہ ملے گا؟۔۔۔🔥

یہاں تو پانی کی پیاس کو بھی کتاب پڑھ کر بجھاتے ہیں لوگ
یہاں کسی سے لطیفہ بھی مانگ لو گے تو فلسفہ ملے گا۔۔

تمھارے ملنے کے بعد اِس بات پہ سبھی متفق ہیں لڑکی
کہ اُن کو بھی زندگی میں کچھ خاص اور کچھ بے بہا ملے گا..


خلا سے آئے پہاڑ جتنے بڑے جہازوں پہ خوش نہ تھے ہم
وہ اس لئے ہم سمجھ چکے تھے کہ اُن سے کیا تجربہ ملے گا۔۔

یہاں کچھ ایسے بھی ہیں جو انکار کر دیں گے تجھ کو چومنے سے
یہ لوگ وہ ہیں جو جانتے ہیں حصول کے بعد کیا ملے گا؟۔۔

مجھے تو اب شرم آ رہی ہے میں کیسے اُس کا پتا بتاؤں؟
میں کیا کہوں میرا یار آوارہ ہے تمھیں ہر جگہ ملے گا؟..

اکبر علی
تمام لوگوں نے جب دعا ختم کر لی تو میں نے ہاتھ اُٹھائے مجھے لگا تھا کہ بھیڑ ہے اتنی بھیڑ میں کیا نیا ملے گا؟..  تمام لوگوں نے جب دعا ختم کر لی تو میں نے ہاتھ اُٹھائے  مجھے لگا تھا کہ بھیڑ ہے اتنی بھیڑ میں کیا نیا ملے گا؟.. Reviewed by Aamir Rana on اپریل 09, 2020 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.