Seo Services

📃میرے اعمال بتاتے تجھے میں سیّد ہوں اپنا شجرہ نہ ترے سامنے جھاڑا کرتی

📃کون کہتا ہے تو ملتا توٙ  کنارہ  کرتی
بھوک سے مرتی مگر پھر بھی گزارہ کرتی

📃بے بسی میں جو تو غربت کی دہائ دیتا
انگلیاں پھیرتی ہونٹوں کو سیپارہ کرتی

📃قصے سن لیتی تیری بارہا ناکامی کے
پھر بھی مڑ کر تجھے طعنے نہیں مارا کرتی

📃جانتی ہوں مجھے"مشکل"سے گزرنا پڑتا
پھر بھی آرام ترے سر پہ سے وارا کرتی 

📃عشق کرتی یدھی کرتی ہی چلی جاتی میں
یآر شلجم سے میں مٹی نہیں جھاڑا کرتی

📃میرے اعمال بتاتے تجھے میں سیّد ہوں
اپنا شجرہ نہ ترے سامنے  جھاڑا کرتی

📃نبیر سیّد
📃میرے اعمال بتاتے تجھے میں سیّد ہوں اپنا شجرہ نہ ترے سامنے جھاڑا کرتی  📃میرے اعمال بتاتے تجھے میں سیّد ہوں  اپنا شجرہ نہ ترے سامنے  جھاڑا کرتی Reviewed by Aamir Rana on جنوری 30, 2020 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.