Seo Services

کچے دھاگے کے تعلق کا یہی رونا ہے کھینچا تانی میں ذرا جھٹکا لگا ٹوٹ گیا


چاہے پتھر تھا کہ فولاد نما ٹوٹ گیا
دل کے بت خانے کا ہر ایک خدا ٹوٹ گیا

مشورہ ہے کہ مری راہ کی دیوار نہ بن
جو مری راہ کی دیوار بنا ٹوٹ گیا

کچے دھاگے کے تعلق کا یہی رونا ہے
کھینچا تانی میں ذرا جھٹکا لگا ٹوٹ گیا

آخرکار لڑائی کا ...........یہ انجام ہوا
سامری مارا گیا میرا عصا ٹوٹ گیا

دل پہ اب مجھ سے زیادہ نہیں رویا جاتا
اک کھلونا تھا جو بس ٹوٹ گیا ٹوٹ گیا

    مصطفے جاذب
کچے دھاگے کے تعلق کا یہی رونا ہے کھینچا تانی میں ذرا جھٹکا لگا ٹوٹ گیا  کچے دھاگے کے تعلق کا یہی رونا ہے   کھینچا تانی میں ذرا جھٹکا لگا ٹوٹ گیا Reviewed by Aamir Rana on دسمبر 25, 2019 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.