Seo Services

ہموار کھینچ کر، کبھی دُشوار کھینچ کر تنگ آ چُکا ہوں سانس لگاتار کھینچ کر

ہموار کھینچ کر، کبھی دُشوار کھینچ کر
تنگ آ چُکا ہوں سانس لگاتار کھینچ کر ــــــــ!!

اُکتا چُکا یہ دل بھی، نظر بھی، میں آپ بھی
مُدّت سے تیری حســرتِ دیدار کھینچ کـــــر.....

خاطر میں کچھ نہ لائے گا یہ سائلِ عشق ہے
تم کیوں روکتے ھو ریت کی دیوار کھینچ کر,,,,,

میدان میں اگر نہ آتا میں تلوار کھینچ کر
لے جاتے لوگ مصر کے بازار کھینچ کر...

ہرگز یہ ایسے ماننے والی نہیں میاںؔ
دُنیا کو دو لگا سرِ بــازار کھینچ کـــر
ہموار کھینچ کر، کبھی دُشوار کھینچ کر تنگ آ چُکا ہوں سانس لگاتار کھینچ کر ہموار کھینچ کر، کبھی دُشوار کھینچ کر  تنگ آ چُکا ہوں سانس لگاتار کھینچ کر Reviewed by Aamir Rana on اکتوبر 07, 2019 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.