Seo Services

شکریہ ! مجھ پہ کرم آپ کے فرمانے کا میں نہ آنے کا رہا اور نہ کہیں جانے کا!


حُسنِ کافر بنا عنواں مرے افسانے کا
رنگ آ ہی گیا کعبہ میں صنم خانے کا
شکریہ ! مجھ پہ کرم آپ کے فرمانے کا
میں نہ آنے کا رہا اور نہ کہیں جانے کا!
دل وہ دیوانہ کہ سنتا ہی نہ تھا بات کوئی
ہائے منظر وہ سرِ بزم بکھر جانے کا!
عشق میں ٹھیک ہے بیگانۂ دنیا ہونا
لطف کچھ اور ہے پر خود سے گزر جانے کا
دل کی دل ہی میں رہے بات، یہی ہے بہتر
”راز میخانے سے باہر نہ ہو میخانے کا“(1)
میں اسے یوں ہی تو کہتا نہیں حسرت آباد
آؤ دیکھو تو تماشا مرے ویرانے کا!
حالِ دل مجھ سے نہ پوچھو، کہ بتائے کیونکر
اک دوانہ بھلا غم دوسرے دیوانے کا؟
کیوں عبث آپ کو ہے موت کی خواہش سرور؟
زندگی نام ہے بے موت ہی مر جانے کا

شکریہ ! مجھ پہ کرم آپ کے فرمانے کا میں نہ آنے کا رہا اور نہ کہیں جانے کا! شکریہ ! مجھ پہ کرم آپ کے فرمانے کا میں نہ آنے کا رہا اور نہ کہیں جانے کا! Reviewed by Aamir Rana on جون 10, 2019 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.