Seo Services

چلو سب مے کشو ! آؤ ! اسی کے شہر چلتے ہیں وہاں اس کی حکومت ہے ,سنا ہے ,واں اجازت ہے


اجازت ہے ؟ سجا لوں  محفلِ یارا ں ! اجازت  ہے ؟؟
مٹا لوں میں اگر ساقی ,غمِ جاناں ,اجازت ہے ؟؟

حسیں زلفیں پریشاں ہیں , اجازت ہو , تو سلجھا دوں ؟؟
وہ جھجکے ,مسکرائے, پھر  کہا ! ہاں ہاں !  اجازت ہے 

چلو سب مے کشو ! آؤ ! اسی کے شہر چلتے ہیں
وہاں اس کی حکومت ہے ,سنا ہے ,واں اجازت ہے

فقط اک بار ہمت کی , کہا ! پلو پکڑ لوں میں ؟؟
وہ اترائے, وہ شرمائے, کہا ! کیا یاں,  اجازت ہے ؟؟

تمہیں اب سب اجازت ہے, جو جی چاہے وہ کر لو تم
تمہیں آزاد کرتے ہیں___ دلِ ناداں اجازت ہے

محبت ہے ، محبت ہے ، محبت ہے ، محبت ہے
کتابِ زندگی کو دوں میں یہ عنواں,  اجازت ہے ؟؟

سنا ہے کہ محبت نے تمہیں یکسر بدل ڈالا ؟؟
جو جی چاہے وہ کرتے ہو ، تمہیں چنداں اجازت ہے؟؟

عجب الجھن رہی دانش! اگرچہ ساتھ تھے دونوں
چلو اچھا ! نہیں چھوڑو ! ارے! ناں ناں ! اجازت ہے
چلو سب مے کشو ! آؤ ! اسی کے شہر چلتے ہیں وہاں اس کی حکومت ہے ,سنا ہے ,واں اجازت ہے  چلو سب مے کشو ! آؤ ! اسی کے شہر چلتے ہیں   وہاں اس کی حکومت ہے ,سنا ہے ,واں اجازت ہے Reviewed by Aamir Rana on مئی 26, 2018 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.