Seo Services

عمر بھر ساتھ نبھانے کا ، نہ سوچو پاگل.. ایک جنگل مِیں بَھلا زیست، بِتا سکتے ہو

رات کالی ہے، مُجھے چہرہ دکھا سکتے ہو
تُم فقط اتنا بتاؤ  ،  ابھی آ سکتے ہو.

اِک نئی دُنیا بسانے کی ،  تمنا ہے اگر
تُم مری آنکھ سے کچھ خواب، چُرا سکتے ہو

تُم مری زیست، بڑے شوق سے تصویر کرو..
دیکھ لو ،  دشت کو گُلزار بنا سکتے ہو ؟

عمر بھر ساتھ نبھانے کا ، نہ سوچو پاگل..
ایک جنگل مِیں بَھلا زیست، بِتا سکتے ہو

مَیں ہوں اِک سوکھا ہوا پیڑ، ثمر کیا دوں گا..
تُم عبث چھاؤں کی ،  اُمید لگا سکتے ہو..

بن گیا تو کوئی ، ترمیم نہ کر پاؤ گے
تُم ابھی بھی مری بُنیاد ، گِرا سکتے ہو

سبطین ساحر
عمر بھر ساتھ نبھانے کا ، نہ سوچو پاگل.. ایک جنگل مِیں بَھلا زیست، بِتا سکتے ہو  عمر بھر ساتھ نبھانے کا ، نہ سوچو پاگل..  ایک جنگل مِیں بَھلا زیست، بِتا سکتے ہو Reviewed by Aamir Rana on مارچ 14, 2020 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.