Seo Services

بات کرتے ہیں تو اوقات بتا دیتے ہیں لوگ کردار سے اب ذات بتا دیتے ہیں


بات کرتے ہیں تو اوقات بتا دیتے ہیں
لوگ کردار سے اب ذات بتا دیتے ہیں
وہ اشارے سے ہمیں کہتے ہیں پرچہ تو دکھا
ھم بھی سادہ ہیں سوالات بتا دیتے ہیں
بات اوروں کی اگر ہو تو ہیں نقاد مگر
لوگ بس اپنے کمالات بتا دیتے ہیں
جن کو توہینِ محبت کا بھی ادراک نہیں
ھم اُنھیں عزتِ سادات بتا دیتے ہیں
جب کوئی کہتا ھے سب دل کی کہانی کہہ دو
ھم بھی فنکار ہیں حالات بتا دیتے ہیں
یہ سیاست کے جو مہرے ہیں انھیں خوف نہیں
دن کبھی نکلے تو یہ رات بتا دیتے ہیں..

بات کرتے ہیں تو اوقات بتا دیتے ہیں لوگ کردار سے اب ذات بتا دیتے ہیں بات کرتے ہیں تو اوقات بتا دیتے ہیں لوگ کردار سے اب ذات بتا دیتے ہیں Reviewed by Aamir Rana on مارچ 05, 2020 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.