Seo Services

ایک میں خاک تو دوجے میں اٹھا کر دولت پھینکنے والے ،ترے ہاتھ ترازو نکلے


جونہی گھبرا کے مری آنکھ سے آنسو نکلے
ماں کی تصویر سے بے ساختہ بازو نکلے
آپ کی ترش مزاجی بھی گوارا لیکن
بات جیسی ہو مگر امن کا پہلو نکلے
ایک میں خاک تو دوجے میں اٹھا کر دولت
پھینکنے والے ،ترے ہاتھ ترازو نکلے
میرے سردار نے کچھ ایسے مدینہ چھوڑا
جیسے ٹہنی پہ کھلے پھول سے خوشبو نکلے
میں نے مقتل میں جو یاروں کو صدا دی راکب
سر کہیں سے تو کہیں ریت سے بازو نکلے

ایک میں خاک تو دوجے میں اٹھا کر دولت پھینکنے والے ،ترے ہاتھ ترازو نکلے ایک میں خاک تو دوجے میں اٹھا کر دولت پھینکنے والے ،ترے ہاتھ ترازو نکلے Reviewed by Aamir Rana on مئی 26, 2018 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.