Seo Services

وہ جانتے ہیں دیا میں جلانے والا ہوں مرے حبیب یونہی سب ہوا بنے ہوئے ہیں


کوئی رسول تو کوئی خدا بنے ہوئے ہیں
یہ خاکی لوگ تھے اور کیا سے کیا بنے ہوئے ہیں

وہ جانتے ہیں دیا میں جلانے والا ہوں
مرے حبیب یونہی سب ہوا بنے ہوئے ہیں

خوشامدی لگے ہیں جوتے صاف کرنے میں
جو خود پرست ہیں وہ خاک پا بنے ہوئے ہیں

زوال اس سے بڑا اور کیا یہاں آئے
کہ اندھے اندھوں کے اب رہنما بنے ہوئے ہیں

جو بادشاہ تھے کل آج وہ بھکاری ہیں
وہ کل جو منگتے تھے حاجت روا بنے ہوئے ہیں

جو ان کے خول اتاروں تو بھیڑیے نکلیں
یہ جتنے لوگ یہاں پارسا بنے ہوئے ہیں

جو اس جہاں میں کسی کام کے نہ تھے باقرؔ
وہ گونگے بہروں کے اب پیشوا بنے ہوئے ہیں
وہ جانتے ہیں دیا میں جلانے والا ہوں مرے حبیب یونہی سب ہوا بنے ہوئے ہیں  وہ جانتے ہیں دیا میں جلانے والا ہوں  مرے حبیب یونہی سب ہوا بنے ہوئے ہیں Reviewed by Aamir Rana on مئی 10, 2018 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

ads 728x90 B
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.